لومڑی اور اونٹ کی دلچسپ سبق آموز کہانی

لومڑی اور اونٹ کی دلچسپ سبق آموز کہانی

لومڑی اور اونٹ کی دلچسپ سبق آموز کہانی

ایک دن ایک چالاک لومڑی ندی کے کنارے کھڑی تھی۔ اُس نے ندی پار کرنی تھی، مگر پانی کی گہرائی کا اندازہ نہیں ہو رہا تھا۔
اتنے میں اُسے ندی کے اُس پار ایک اونٹ نظر آیا۔

لومڑی نے آواز دی:
"اونٹ بھائی، ذرا بتاؤ یہ پانی کتنا گہرا ہے؟"

اونٹ نے اپنی اونچی گردن ہلا کر کہا:
"بس گھٹنوں تک!"

لومڑی خوش ہوئی اور فوراً چھلانگ لگا دی۔

مگر جیسے ہی وہ پانی میں گری، اُس کا پورا جسم ڈوب گیا۔

پانی اُس کے سر سے اوپر جا چکا تھا۔
وہ ہاتھ پاؤں مارنے لگی، بمشکل ایک چٹان پر چڑھ کر جان بچائی۔

پھر چیخی:
"تم نے کہا تھا پانی گھٹنوں تک ہے!"

اونٹ نے پرسکون لہجے میں کہا:
"ہاں! میرے گھٹنوں تک تھا، تمھارے نہیں!"

سبق
جب آپ کسی سے مشورہ لیتے ہیں، تو وہ اپنے قد، اپنے تجربے، اور اپنی زندگی کے پیمانوں سے جواب دیتا ہے۔
اس لیے دوسروں سے مشورہ ضرور لو،
مگر فیصلہ ہمیشہ اپنے حالات، عقل اور سمجھ کے مطابق کرو۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گدھا اور شیر کی کھال ایک مزاحیہ سبق آموز کہانی

کوا, ہنس, طوطے اور مور کی سبق آموز کہانی